کراچی: لیاری میں رینجرز کاٹارگٹڈ آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے اہلکارزخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مارچ 2013
زخمی ملزم مکی تلاش میں رینجرز نے کلری ،شاہ بیگ لین اور ملحقہ علاقوں میں چھاپے مارے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، فوٹو: فائل

زخمی ملزم مکی تلاش میں رینجرز نے کلری ،شاہ بیگ لین اور ملحقہ علاقوں میں چھاپے مارے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، فوٹو: فائل

کراچی: لیاری میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان کی  فائرنگ سےایک اہلکارزخمی ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک اورایک زخمی ہو گیا۔

شاہ بیگ لین میں فائرنگ سے جاں بحق تاجر ظفر میمن کے قاتلوں کی تلاش میں رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث ایک اہلکار زخمی اورایک ملزم ہلاک ہوگیا ، زخمی ملزم مکی تلاش میں رینجرز نے کلری ،شاہ بیگ لین اور ملحقہ علاقوں میں چھاپے مارے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

دوسری جانب  فرنٹیئر کالونی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، 4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں ایک ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں ، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برامد کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔