اسلام آباد میں گاڑی کو چوری سے بچانے کیلئے موبائل ایپ متعارف

ویب ڈیسک  اتوار 18 فروری 2018
ایپ سے انسدادِ کار چوری اور شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی، پولیس حکام : فوٹو : فائل

ایپ سے انسدادِ کار چوری اور شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی، پولیس حکام : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کار چوری کی روک تھام کے لئے موبائل اپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کار چوری کی روک تھام کے لئے ایک موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے پارک سیکیور کا نام دیا گیا ہے، اور اسے وفاقی دارالحکومت کے پولیس ملازمین کے موبائلز میں فعال کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق محکمے کےجوانوں نے نجی بینک کے اشتراک سے شروع کی گئی ایپ کے ذریعے ابتدائی طور پر شہر کے اتوار بازاروں میں کام شروع کردیا ہے۔ امید ہے اس اقدام سے کار چوری کے انسداد اور شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔