وفاقی سیکریٹری چوہدری قمرزمان کی چیف سیکریٹری پنجاب بننے سے معذرت

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مارچ 2013
انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے نگران حکومتیں اپنی مرضی سےہی چیف سیکریٹری لگائیں توبہترہوگا، چوہدری قمرزمان ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے نگران حکومتیں اپنی مرضی سےہی چیف سیکریٹری لگائیں توبہترہوگا، چوہدری قمرزمان ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

اسلام آ باد: وفاقی سیکریٹری چوہدری قمرزمان نےچیف سیکرٹری پنجاب بننےسے معذرت کرلی ہے۔

وفاقی سیکریٹری چوہدری قمرزمان وزارت تعلیم وتربیت میں ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سےانہیں چیف سیکریٹری پنجاب بنانےکی ہدایت کی گئی تھی ، جس پر چوہدری قمرزمان نے چیف سیکریٹری پنجاب کا عہدہ  سنبھالنے سے معذوری ظاہرکرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ انتخابی عمل شروع  ہوچکا ہے اور نگران حکومتیں اپنی مرضی سے  ہی چیف سیکریٹری لگائیں توبہتر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔