نوازشریف کا لغاری خاندان کو مسلم لیگ(ن) میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مارچ 2013
لاہور میں سردار ذوالفقار کھوسہ نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے لغاری خاندان کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پرتحفظات کا اظہارکیا فوٹو: فائل

لاہور میں سردار ذوالفقار کھوسہ نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے لغاری خاندان کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پرتحفظات کا اظہارکیا فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے سردار ذوالفقار کھوسہ کے تحفظات پر لغاری کے خاندان کومسلم لیگ(ن) میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 لاہور میں سردار ذوالفقار کھوسہ نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران ذوالفقارکھوسہ نے لغاری خاندان کی (ن) لیگ میں شمولیت کے بارے میں تحفظات کا اظہارکیا جب کہ نواز شریف نے انہیں لغاری خاندان کے پارٹی میں شامل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 واضح ہے کہ ماضی میں لغاری خاندان کا تعلق پیپلزپارٹی سے رہا ہے تاہم 1996 میں بینظیربھٹو کی حکومت کے خاتمے کے بعد فاروق لغاری نے اپنی جماعت ملت پارٹی قائم کی تھی جو کہ بعد میں مسلم لیگ (ق) میں ضم ہوگئی تھی، 2011 میں اویس لغاری اور جعفر لغاری تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے تاہم اب وہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔