جامعہ کراچی کے طالب علم کی لاش برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 18 فروری 2018
مقتول احمد شاہ 2 روز قبل لاپتا ہوا تھا اور اس کا آبائی تعلق باجوڑ سے ہے۔ فوٹو: فائل

مقتول احمد شاہ 2 روز قبل لاپتا ہوا تھا اور اس کا آبائی تعلق باجوڑ سے ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: گزشتہ روز مبینہ ٹاؤن کے علاقے سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول جامعہ کراچی کا طالب علم تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مبینہ ٹاؤن سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی ہے، مقتول احمد شاہ کراچی یونیورسٹی کا طالب علم تھا اور وہ 2 روز قبل لاپتا ہوا تھا۔

احمد شاہ کے قریبی دوست احسان اللہ کا کہنا ہے کہ احمد شاہ کراچی یونیورسٹی سے شعبہ حیوانیات میں ماسٹرز کر رہا تھا، احمد شاہ باجوڑ ایجنسی کا رہنے والا اور دوستوں کے ساتھ اسکاؤٹ کالونی میں رہائش پذیر تھا، وہ شام کے اوقات میں ملازمت کرتا تھا اور رات 10 بجے تک کام سے فارغ ہوکر گھر لوٹ آتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔