سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مارچ 2013
پرویز مشرف 24 مارچ کو وطن واپس لوٹے تھے۔ فوٹو: فائل

پرویز مشرف 24 مارچ کو وطن واپس لوٹے تھے۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے بعد ایف آئی اے کو تحریری طور پر ہدایات جاری کردی ہیں جس کے مطابق سابق صدر عدالتی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ عدالت عالیہ کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔