ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 18 فروری 2018
کارروائیاں ڈیرہ مراد جمالی، بوستان، سبی، پشین، لہری اور چتر میں کی گئیں، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

کارروائیاں ڈیرہ مراد جمالی، بوستان، سبی، پشین، لہری اور چتر میں کی گئیں، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے ’’آپریشن رد الفساد‘‘ کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری نے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ مراد جمالی، بوستان، سبی، پشین، لہری اور چتر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئیں جس میں دہشت گروں کے قبضے سے متعدد راکٹ، سب مشین گنز، دھماکا خیز مواد اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔