دراز کی جانب سے 76 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کا شاندار برانڈ فیسٹیول

ویب ڈیسک  جمعرات 22 فروری 2018
Daraz
BrandVoice
اس شاپنگ فیسٹیول میں آپ کے تمام شاپنگ مسائل کا حل ایک پلیٹ فارم پر موجود ہے

اس شاپنگ فیسٹیول میں آپ کے تمام شاپنگ مسائل کا حل ایک پلیٹ فارم پر موجود ہے

 کراچی: دراز نے 20 فروری سے شاندار آن لائن شاپنگ میلے کا آغاز کردیا ہے جسے ’’برانڈ فیسٹیول‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جس میں 76 فیصد تک ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے اور وہ بھی دنیا کے بہترین برانڈز پر!

اس شاپنگ فیسٹیول میں آپ کے تمام شاپنگ مسائل کا حل ایک پلیٹ فارم پر موجود ہے۔ ان ضروریات میں خواہ پارکنگ سینسر ہوں، ہیئر کلر ہوں، واشنگ پاؤڈر ہوں یا پھر صوفہ کم بیڈ ہی کیوں نہ ہو، سب کچھ ہی شامل ہے۔

20 فروری سے شروع ہونے والا یہ برانڈ شاپنگ فیسٹیول یکم مارچ تک جاری رہے گا۔ جس طرح دوستوں کی محفل میں کوئی ایک دوست تمام افراد کو ایک جگہ جمع کرنے کی وجہ ہوتا ہے، عین اسی طرح ’’دراز‘‘ تمام برانڈز کو ریٹیل کے تحت لے کر جمع ہورہا ہے۔ اس ضمن میں دراز نے بہترین اور مشہور برانڈز کو دس دن کےلیے ایک چھت تلے جمع کردیا ہے۔ اسی مناسبت سے اسے برانڈ فیسٹیول کا نام دیا گیا ہے۔

اس فیسٹول میں شریک مشہور برانڈز میں سے چند یہ ہیں:

فزیوجیل سے اپنی جلد بہتر بنائیے

فزیوجیل موئسچرائزر میں فزیوجیل بایوممک ٹیکنالوجی شامل ہے جو فطری انداز میں عمل کرتے ہوئے خشک و حساس جلد کو قدرتی طور پر موئسچرائز کرکے تازگی بخشتی ہے۔ فزیوجیل کمپنی آپ کی جلد کو سائنسی بنیادوں پر جانتی ہے۔ اب جلد کومحفوظ بنانے والی یہ اہم پروڈکٹ آپ کے دسترس میں ہے۔

یونی لیور کی مصنوعات، آپ کے گھر میں

یونی لیور کے نام کے تحت عالمی شہرت یافتہ گھریلو مصنوعات کے بے شمار برانڈز ہیں جن میں لپٹن، کنور، ڈو، ایکس، اومو اور ہیلمن چند نام ہیں۔ تاہم پیوریٹ اور سوو نامی چند لوکل برانڈز میں آپ کی خاص ضروریات کے تحت پروڈکٹس بناتے ہیں۔ برانڈ اور پراڈکٹ کوئی بھی ہو، بہترین کوالٹی پر اصرار کیجئے جو اس برانڈ فیسٹول میں دستیاب ہوں گی۔

لوریئل سے حسن میں نکھار

دنیا میں بیوٹی کے بعض برانڈ ایسے ہیں جو بہت مقبول ہیں اور ورسٹائل بھی؛ اور ان میں لوریئل سرِفہرست ہے۔ لوریئل کا دوسرا نام اسٹائل، بیوٹی اور کیئر بھی ہے۔ دراز کے صارفین اس فیسٹول کے ذریعے اپنی رقم کے بدلے اہم اور بہترین مصنوعات خرید سکیں گے جن میں خصوصی ڈیلز اور آفرز بھی شامل ہیں۔

آپ کا سفر اور سہگل موٹرز

دراز پر سہگل موٹرز کی جانب سے پھسلن سے محفوظ ٹائر، سن روف، فوگ لیمپس، مڈ فلیپس، سن شیڈز اور تمام دیگر ضروری اشیا رکھی جارہی ہیں جن میں ریورس پارکنگ سینسر بھی موجود ہیں۔

یونی فوم سے خواب کا سفر

اچھی نیند اور خوابوں کے درمیان ہمیشہ سے ہی ایک تعلق رہا ہے۔ یونی فوم اعلیٰ معیار کی بیڈنگ اور تکیے وغیرہ کی تیاری میں ایک ممتاز برانڈ کا درجہ رکھتا ہے۔ یونائیٹڈ فوم انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ ملک میں فوم کی بہتری مصنوعات فراہم کررہا ہے جن میں فوم میٹرس، اسپرنگ میٹرس، تکیے، صوفے اور سلیب شیٹس سمیت کئی پروڈکٹس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بھی دراز پر بہت کچھ موجود ہے جس میں لیوائس، ڈیٹول، لائف بوائے، لینووو، ڈیل، ایچ پی، کڈز این کڈز، نائکے، ہونر اور اور دیگر برانڈز کی آفرز اور مصنوعات شامل ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ بہترین ڈسکاؤنٹس، فلیش سیلز، واؤچرز اور بہت سے تحفے آپ کے منتظر ہیں۔ اس حیرت انگیز فیسٹیول سے آگاہ رہنے کےلیے دراز نیوزلیٹر سبسکرائب کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب آپ دراز ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔