- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
پرویزمشرف قوم کے مجرم ہیں امید ہے عدالتیں انہیں سزا دیں گی، احسن اقبال
لاہور: مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پاکستان کے قومی مجرم ہیں امید ہے عدالت انہیں ان کے جرائم کی سزا ضرور دے گی۔
لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے جرائم کی فہرست کافی طویل ہے، انہوں نے قبائلی علاقوں اور بلوچستان کو بد امنی کی آگ میں جھونکا، ملک میں اندھیروں کا راج ان ہی کے دور کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے کئی بار آئین کو پامال کیا اور اپنے غیر آئینی اقدامات سے پاک فوج کا تشخص تباہ کیا، پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، سابق صدر نے اپنے آمرانہ دور میں ملکی خود مختاری کا سودا کیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ان کی جماعت امید کرتی ہے کہ جس طرح جعلی ڈگری والوں کےخلاف کارروائی ہو رہی ہے اسی طرح جنرل مشرف کے خلاف بھی عدلیہ کی جانب سے کارروائی کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔