انتخابات میں ہمیں پیسے کا مقابلہ نظریئے سے کرنا ہوگا، عمران خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مارچ 2013
پاکستان میں حکمران امیر اور عوام غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں ، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان میں حکمران امیر اور عوام غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں ، عمران خان فوٹو: فائل

اسلام آ باد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے سیاست کو بزنس بنا لیا ہے اور پانچ پانچ  باریاں لےکر بھی ان کا پیٹ نہیں بھرا۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اقتدار میں آنے کے لئے پیسہ خرچ کرتے ہیں اور اسمبلیوں میں پہنچ کر پیسہ بناتے ہیں ہمیں پیسے کا مقابلہ نظریئے سے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے، نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرکے انہیں خریدنے کی کوشش کی گئی  لیکن اپنے ضمیر کو بیچنے والے سے بڑا غریب کوئی نہیں ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے وہ اپنی پارٹی کے منشور کا اعلان کریں گے اوروہ عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے منشور کے ایک ایک لفظ کو پورا کریں گے،کسی سیاسی جماعت کے پاس ایسی نوجوانوں کی فوج نہیں جو ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں زبردست مقابلہ ہونے والا ہے اور وہ مقابلہ کرنا جانتے ہیں، انتخابات والے دن ہر ایک پولنگ اسٹیشن پر 10 نوجوان کھڑے کریں گے پھر دیکھتے ہیں کہ کیسے دھاندلی ہوتی ہے،انتخابات کے بعد بننے والے نئے پاکستان میں ان کے دونوں بیٹے بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔