پیپلز پارٹی کا الیکشن سے قبل سوشل میڈیا سیل بنانے کا فیصلہ

عاصم شہزاد  پير 19 فروری 2018
انتخابی مہم کے علاوہ قیادت کیخلاف پروپیگنڈا کا جواب دینے کیلئے استعمال ہوگا۔ فوٹو: فائل

انتخابی مہم کے علاوہ قیادت کیخلاف پروپیگنڈا کا جواب دینے کیلئے استعمال ہوگا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف اور ن لیگ کی طرز پر آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کمپین چلانے اور اپنی قیادت کیخلاف پروپیگنڈا کا موثر جواب دینے کے لیے سوشل میڈیا سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے بھی دیگر جماعتوں کی طرح اپنی پارٹی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا سیل کو بھرپور طریقہ سے چلانے کیلیے کام شروع کردیا ہے، الیکشن سے پہلے اس سوشل میڈیا سیل کو ایکٹو کر لیا جائیگا۔ صوبائی پارٹی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ سوشل میڈیا پر الیکشن کمپین چلائیں۔

واضح رہے کہ سیاسی جماعتوں میں تحریک انصاف نے سب سے پہلے سوشل میڈیا کو ایکٹو کیا جس کا پارٹی نے کم وقت میں بہت فائدہ اٹھایا اس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے اس کا جواب دینے کیلیے مریم نوازکی سربراہی میں سوشل میڈیا سیل بنایا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔