ایم کیوایم نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں یادداشت جمع کرادی

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مارچ 2013
ایم کیو ایم کو دبانے کے لئے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جارہا ہے، یادداشت.  فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کو دبانے کے لئے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جارہا ہے، یادداشت. فوٹو: فائل

نیو یارک: متحدہ قومی مومنٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں یادداشت جمع کرادی ہے

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ امریکا کے سینٹرل آرگنازر جنید فہمی کی جانب سے جمع کرائی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کو دبانے کے لئے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جارہا ہے، نئی حلقہ بندیاں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چرانے کی سازش ہے۔ یادداشت کے متن میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ عالمی ادارہ ہونے کے ناطے پاکستان میں غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے کراچی کے 11حلقوں کی حد بندیوں میں تبدیلی کی ہے جبکہ ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ آئین کے تحت مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں نہیں کی جاسکتیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔