- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
سہ ملکی ہاکی؛ پاکستان کی جاپان کو ہراکر فائنل میں رسائی
لاہور: سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیتے ہوئے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔
مسقط کے سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس پر جاری ایونٹ میں گزشتہ روز پاکستان اور جاپان کی ٹیمیںمدمقابل ہوئیں، میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، 32 ویں منٹ میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر کو کارآمد بناتے ہوئے پاکستان کو 1-0 سے برتری دلادی تاہم صرف 2 منٹ بعد ہی جاپان کی جانب سے کینٹا تناکا نے پنالٹی کارنر پر گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔
اس کے بعد کھیل میں تیزی آئی اور دونوں ٹیموں نے سبقت حاصل کرنے کیلیے تابڑ توڑ حملے کیے، 48 ویں منٹ میں عمر بھٹہ نے اپنے تمام تر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے گیند کو نیٹ کی راہ دکھائی اور ٹیم کو 2-1 سے برتری دلائی جو اختتام تک برقرار رہی۔
واضح رہے کہ ڈبل لیگ فیز میں پاکستان نے چاروں میچز کھیل لیے ہیں اور 8 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے، جاپان 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اومان ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
جاپان اور اومان کی ٹیموں کے مابین آخری لیگ میچ آج کھیلا جائے گا، میزبان اومان کو فائنل میں رسائی حاصل کرنے کیلیے جاپان کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ فیصلہ کن معرکہ منگل کو ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔