نووک جوکووک نے ہم شکل فرنچ پلیئر کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 19 فروری 2018
جوکووک کا پرستار ہوں اور ان سے ملنے کی خواہش رکھتا ہوں، وولٹائر۔ فوٹو : فائل

جوکووک کا پرستار ہوں اور ان سے ملنے کی خواہش رکھتا ہوں، وولٹائر۔ فوٹو : فائل

پیونگ چانگ: سربیا کے ٹینس اسٹار نووک جوکووک نے خود سے مشابہ فرنچ ایتھلیٹ پیری وولٹائر کو رواں برس فرنچ اوپن کے موقع پر ملاقات کیلیے مدعو کرلیا۔

نووک جوکووک نے گزشتہ روز پیونگ چانگ ونٹر گیمز کے مینز سنوبورڈ کراس ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا، فرنچ ایتھلیٹ پیری وولٹائر اور جوکووک میں خاصی مشابہت ہے۔

وولٹائر نے میڈلز جیتنے کے بعد فرنچ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ وہ جوکووک کے پرستار ہیں اور ان سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں، اس پر ٹینس اسٹار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف وولٹائر کو طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی بلکہ انھیں فرنچ اوپن کے دوران ملاقات کیلیے بھی مدعو کرلیا، سیزن کا دوسرا گرینڈ سلم 27 مئی سے 10 جون تک شیڈول ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔