جیت کا عزم لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دبئی پہنچ گئی

اسپورٹس ڈیسک  پير 19 فروری 2018
آج ملتان سلطانز سے پریکٹس میچ ہوگا، ایم حسنین انجرڈ ہونے پر پی ایس ایل 3 سے باہر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آج ملتان سلطانز سے پریکٹس میچ ہوگا، ایم حسنین انجرڈ ہونے پر پی ایس ایل 3 سے باہر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کیلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم جیت کا عزم لیے دبئی پہنچ گئی۔

مصباح الحق کی زیرقیادت اسلام آباد یونائیٹڈ دبئی میں واقع آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھے گی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پیر کو ایونٹ میں شریک ہونے والی نئی فرنچائزملتان سلطانزسے پریکٹس میچ بھی کھیلے گی، محمد حسنین انجرڈ ہونے کے سبب پی ایس ایل 3 انجری کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں گے، فرنچائز نے ان کی جگہ اب کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی میں منعقدہ پریکٹس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بھرپور بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے 291 کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، جس میں آصف علی کی برق رفتار سنچری نمایاں رہی تھی، انھوں نے 126رنزاسکورکیے جبکہ افتخاراحمد بھی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے تھے، صاحبزاہ فرحان نے 44رنز اسکورکیے، یہ مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 59رنز سے جیت لیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔