کنری میں گونگی بہری لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

نامہ نگار  پير 19 فروری 2018
متاثرہ لڑکی کا باقاعدہ میڈیکل ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا، پولیس۔ فوٹو: فائل

متاثرہ لڑکی کا باقاعدہ میڈیکل ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا، پولیس۔ فوٹو: فائل

کنری: گونگی بہری ہندو لڑکی کے ساتھ مبینہ طور زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

نواحی گاؤں سرور درس نبی سر تھر میں غیرشادی شدہ گونگی بہری ہندو لڑکی 15سالہ ماریت بنت سومروبھیل کو 4 روز قبل مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ لڑکی کے والدین نے میڈیا کو بتایا کہ انہی کے گاؤں کے لڑکے لاکھ من لاباری نے ان کی گونگی، بہری لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا 4 روزبعدانکشاف ہوا جبکہ تھانے پر موجود متاثرہ لڑکی نے بھی اشاروں کے ذریعے زیادتی کی تصدیق کی جب کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد متاثرہ لڑکی کا باقاعدہ میڈیکل چیک آپ یا ڈی این اے ٹیسٹ کروایاجائیگا جس کے بعد معلوم ہوگاکہ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔