- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
زرین خان زیادتی کی دھمکی دینے والے شخص پر برس پڑیں
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں نازیبا تبصرہ کرنے والے مداح پر برس پڑیں یہاں تک کہ اسے تھپڑ مارنے کی دھمکی بھی دے دی۔
اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ویر‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی نامور اداکارہ زرین خان کا کیریئر ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہے، دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں زرین خان کا وزن تھوڑا زیادہ ہے لہٰذا ان کے وزن کو بھی ان کے کیریئر میں رکاوٹ قرار دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کو جاری رکھنے کے لیے بولڈ کردار ادا کیے جس کے باعث کئی بار انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ کئی صارفین نے ان کے لیے نازیبا تبصرے بھی کیے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا دپیکا کریں تو ٹھیک اورہم کریں تو فحاشی
سوشل میڈیا پر فنکاروں کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جسے ’’ٹرول‘‘ کہا جاتا ہے، ٹرول کا شکارعام طور پر اداکارائیں بنتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے مختصر لباس پہننے کے ساتھ مختلف وجوہات کی بنا پر مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے کئی بار تو یہ تبصرے اتنے نازیبا ہوتے ہیں کہ ان سے اداکاراؤں کو شدید تکلیف پہنچتی ہے۔ اسی حوالے سے بھارتی ٹی وی پر نیا شو’’ٹرول پولیس‘‘ شروع کیا جارہا ہے جس میں ان تمام لوگوں کو مدعو کیا جائے گا جو سوشل میڈیا پر فنکاروں کی نجی زندگی سے متعلق نازیبا تبصرے کرتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد آفریدی اور زرین خان کی جوڑی نے دھوم مچادی
حال ہی میں اس شو کا پرومو ریلیز کیا گیا ہے جس میں اداکارہ زرین خان اپنے بارے میں تبصرہ (کمنٹ) کرنے والے شخص کو کھری کھری سناتی نظر آرہی ہیں۔ دراصل جنوری میں سوشل میڈیا پر ایک شخص نے زرین خان کو زیادتی کی دھمکی دی تھی بعدازاں اس شخص کو اس شو میں بلالیا گیا۔ اپنے سامنے اس شخص کو دیکھ کر زرین جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اسے کھری کھری سناتے ہوئے کہا تم کون ہو، کون پہچانتا ہے تمہیں، تمہیں ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔
زرین خان کو اس شخص پر اتنا شدید غصہ آیا کہ انہوں نے شو کے دوران ہی اسے تھپڑ مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میرا ہاتھ تمہارے منہ سے بڑا ہے اگر میں نے تمہیں تھپڑ مارا تو تمہارا جبڑا ٹوٹ کر نیچے گر جائے گا۔ بعد ازاں زرین خان غصے میں وہاں سے چلی گئیں۔
زرین خان نے شو کے پرومو کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر آپ مجھے کچھ کہنا چاہتے ہیں تو میرے منہ پر کہیں، ہجوم کے پیچھے یوزر نام کو استعمال کرتے ہوئے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔