فلم ’باغی ٹو‘ کی ریلیز سے قبل ہی باغی تھری کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 19 فروری 2018
باغی ٹو کا دوسرا سیکوئل 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔ فوٹو: فائل

باغی ٹو کا دوسرا سیکوئل 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی مشہور فلم ’باغی‘ کے دوسرے سیکوئل کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے تیسرے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا۔

بالی ووڈ کے ہیرو ٹائیگر شروف صرف نام کے ہی ٹائیگر نہیں بلکہ انہوں نے اپنے مارشل آرٹ کے فن اور اداکاری سے فلمی شائقین اور فلم سازوں کوایسا گرویدہ بنایا ہے کہ ہر کسی کی پہلی ترجیح بن گئے ہیں۔ فلم ’باغی‘ کے بعد سے قسمت کی دیوی اُن پر ایسی مہربان ہوئی کہ فلم ’باغی ‘کے دوسرے سیکوئل کی ریلیز سے قبل ہی فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف کی مقبول فلم ’باغی ‘ کی کامیابی کے بعد ساجد ناڈیا والا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کے دوسرے سیکوئل کا ٹریلر جاری کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں کہ ناڈیا والا گرینڈ سن پروڈکشن کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم  کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

https://twitter.com/NGEMovies/status/965413196822540288

پروڈکشن کمپنی نے اپنے ٹوئٹ میں فلم کے تیسرے سیکوئل کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری خوشی کا پیمانہ تین گنا زیادہ ہو گیا ہے فلم کے تیسرے سیکوئل میں بھی مرکزی کردار ٹائیگر شروف جب کہ ہدایت کاری کے فرائض احمد خان انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ فلم ’باغی‘ کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ دسمبر میں چین میں شروع کی جائے گی جب کہ فلم کا دوسرا سیکوئل 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔