پاک فوج کی ایل او سی پر جوابی کارروائی میں 2 بھارتی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک  پير 19 فروری 2018
پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر واقع جاجوٹ گاؤں میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ ایان شہید ہوگیا۔ پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود 2 بھارتی فوجی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شہید

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔