لاہور: کل مینار پاکستان اور اطراف میں موبائل فون سروس بند رہے گی

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مارچ 2013
موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کل مینار پاکستان گراؤنڈ میں جمیعت علمائے اسلام کے جلسے کے باعث سیکیورٹی وجوہات پر کیا گیا ہے۔  فوٹو: فائل

موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کل مینار پاکستان گراؤنڈ میں جمیعت علمائے اسلام کے جلسے کے باعث سیکیورٹی وجوہات پر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: کل مینار پاکستان اور اطراف میں صبح 10 سے شام 7 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کل مینار پاکستان گراؤنڈ میں جمیعت علمائے اسلام کے جلسے کے باعث سیکیورٹی وجوہات پر کیا گیا جس کے بعد کل مینار پاکستان اور اطراف میں صبح 10 سے شام 7 بجے تک موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو بھی مینار پاکستان اور اطراف میں عمران خان کے جلسے کے باعث موبائل فون سروس بند رکھی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔