جوہری ہتھیار کے لیے کبھی پہل نہیں کریں گے، چین

خبر ایجنسی  منگل 20 فروری 2018
ہتھیاروں کے حوالے سے ذمے دارانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے، کسی کودھمکی نہیں دیں گے، فواینگ۔ فوٹو:فائل

ہتھیاروں کے حوالے سے ذمے دارانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے، کسی کودھمکی نہیں دیں گے، فواینگ۔ فوٹو:فائل

میونخ: چین کی قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سربراہ فو اینگ نے کہا کہ بیجنگ کا وعدہ ہے کہ کبھی بھی پہل کرکے جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔ 

میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سربراہ فواینگ نے کہا کہ جوہری ہتھیار وسیع تباہی پھیلانے والا اسلحہ ہے۔ تمام ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے عالمی انتظام و انصرام کیلیے ذمے دارانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بیجنگ کا وعدہ ہے کہ کبھی بھی پہل کرکے جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔ چین جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا حامی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔