- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
ڈھول پلیئر ارشمہ کو یورپ میں سجنے والے ثقافتی میلے میں پرفارمنس کی دعوت
لاہور: معروف ماڈل واداکارہ ارشمہ نے بطورڈھول پلیئرانٹرنیشنل فیسٹیولزمیں پرفارمنس کا فیصلہ کرلیا تاہم انھیں حال ہی میں یورپ میں سجنے والے ایک ثقافتی میلے میں پرفارمنس کی دعوت ملی ہے جس کے معاملات طے ہوجانے پرشیڈول ترتیب دیا جائے گا۔
ارشمہ نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ اپنا فنی سفرتوبطورماڈل اوراداکارہ شروع کیا تھا لیکن ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں ہوتا۔ اس لیے میں نے جب میوزک کے شعبے میں انٹری دی تواساتذہ کرام کی جانب سے مثبت رسپانس ملا اورمیں نے باقاعدہ موسیقی کی تربیت بھی شروع کی۔ جہاں تک بات ڈھول بجانے کی ہے تومیں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وہ کام کروں جوعام نہ ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ڈھول بجانے والے بہت بڑے بڑے استاد موجود ہیں لیکن کوئی لڑکی اس شعبے کی طرف دکھائی نہیں دیتی۔ ایسے میں، میں نے اپنی فیملی کی سپورٹ کے ساتھ ڈھول کی باقاعدہ تربیت حاصل کی اوراس وقت ملک بھرمیں پرفارم کررہی ہوں۔ یہی نہیں ٹی وی شوز میں بھی حصہ لے رہی ہوں۔ میری پرفارمنسز کودیکھتے ہوئے مجھے بہت سے انٹرنیشنل شوز میں پرفارم کرنے کی پیشکش توجاری تھی لیکن میں نے ہمیشہ اس کام کوترجیح دی ہے جو بہترہو۔
ارشمہ نے بتایا کہ مجھے سب سے پہلے تو پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کیلیے دعوت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فرانس اورجرمنی میں ہونے والے فیسٹیولز میں بھی پرفارمنس کیلیے رابطہ جاری تھے۔ ان میں سے ایک فیسٹیول میں پرفارم کرنے کیلیے میں نے رضامندی ظاہر کردی ہے لیکن دیگرمعاملات کے طے ہونے پر میں اپنی ٹیم کے ساتھ پرفارمنس کیلیے جاؤں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ بطورڈھول پلیئر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کاعزم لے کرآئی ہوں اوراس شعبے میں ایک دن ایسا کارنامہ انجام دونگی، جس پرپوری قوم فخر کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔