ناریل کا حسن بخش تیل

 منگل 20 فروری 2018
تیل میں نمک ملا کر اس کا روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی جلد کو انفیکشن اور دانوں سے بچائے گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

تیل میں نمک ملا کر اس کا روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی جلد کو انفیکشن اور دانوں سے بچائے گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

یہ تیل کئی فوائد رکھتا ہے۔ بعض فائدے درج ذیل ہیں:

٭چہرے کی جلد خوبصورت اور تر و تازہ کرنے کے لیے تیل میں تھوڑی سے چینی ملا کر اسے چہرے پر دس منٹ تک لگانے سے مردہ خلیے ختم ہوجاتے ہیں۔

٭ تیل میں نمک ملا کر اس کا روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی جلد کو انفیکشن اور دانوں سے بچائے گا۔

٭تھوڑا تیل اور نمک دانتوں میں روزانہ تین سے چار منٹ تک لگانے سے دانت مضبوط، کیڑے سے پاک اور چمکدار رہتے ہیں۔

٭ رات سونے سے پہلے پاؤں پر ناریل کا تیل لگا کر موزے پہن لیے جائیں تو پاؤں کی پھٹی ایڑیاں ایک ہفتے میں ٹھیک ہوسکتی ہیں۔

٭ رات کو ہونٹوں پر تھوڑا سا ناریل کا تیل لگا کر سویا جائے تو آپ کے ہونٹ کسی بھی سخت موسم میں پھٹنے سے بچ سکتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔