شاہ رخ خان کا راز

 منگل 20 فروری 2018
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔  فوٹو: سوشل میڈیا

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے اپنی اہلیہ، گوری خان سے رابطہ کرنا ان کے لیے آسان نہیں تھا۔اسی لیے انھوں نے کئی مرتبہ فون پر لڑکی کی آواز میں بات کرکے گوری کے گھر والوں کو بے وقوف بنایا۔

بھارتی اخبار،انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔ جب ایک صحافی نے شاہ رخ سے ’’سیلفی‘‘ کلچر کے حوالے سے سوال کیا تو کنگ خان کا کہنا تھا ’’آج ہر ایک کے پاس موبائل فون موجود ہیں، لیکن ہمارے دور میں صرف لینڈ لائن فون ہوا کرتے تھے۔ اْس وقت مجھے جب بھی گوری سے بات کرنی ہوتی تھی تو میں لڑکی کی آواز میں بات کرتا تھا کیوں کہ گوری کے بھائی وکرانت ہی فون اٹھایا کرتے تھے۔‘‘

شاہ رخ نے بتایا ’’میں لڑکیوں کی آواز میں کہتا، ہیلو، کیا میں گوری سے بات کرسکتا ہوں ۔اور وہ سمجھتا کہ میں گوری کی کوئی خاتون دوست ہوں۔ حتیٰ کہ وکرانت کو آج تک نہیں پتا کہ فون میں ہی کیا کرتا تھا، لیکن اب یہ راز افشا ہونے کے بعد اسے یہ حقیقت معلوم ہوجائے گی۔‘‘

یاد رہے کہ شاہ رخ اور گوری 25 اکتوبر 1991ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ان کے تین بچے آریان، سہانا اورابرام ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔