- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
اشتعال انگیزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے بچے کی شہادت پر احتجاج کیا۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِخارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے بچے کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شہید
ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے، رواں برس کے صرف ڈیڑھ ماہ میں ہی 335 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس میں 15 بے گناہ شہری شہید اور 65 افراد زخمی ہوئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک فوج کی ایل او سی پر جوابی کارروائی میں 2 بھارتی فوجی ہلاک
ترجمان دفترخارجہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ 15 فروری کو بھی بھارتی فورسز نے بچوں کی اسکول وین کو نشانہ بنایا تھا جس میں گاڑی کا ڈرائیور شہید ہوا، معصوم شہریوں بالخصوص بچوں کو نشانہ بنایا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے اور اقوامِ متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو کام کرنے کی اجازت دے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فوج کی اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور شہید
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔