- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی پیش نہ ہوئی تو اشتہاری قرار دیدیا جائے گا،عدالت
راولپنڈی: عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایان علی پیش نہ ہوئیں تو انہیں اشتہاری قراردے دیا جائےگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، تاہم ڈالر گرل ایان علی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایان علی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کی آج کی حاضری معاف کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کسٹم عدالت نے ڈالر گرل کو پیشی کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمہ آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئیں تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔ بعدازاں ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پرکرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں ان کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے جس میں وہ پیش نہیں ہورہیں جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔