ویلنٹائن ڈے پرپروگرام کرنے پرنجی ٹی وی کے چیف ایگزیکٹواوراینکرطلب

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2018
عدالت نے حسن نثاراورامتیازعالم کو بھی 27 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے: فوٹو: فائل

عدالت نے حسن نثاراورامتیازعالم کو بھی 27 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے پروگرام کرنے پر نجی ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو اوراینکر طلب کرلیے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے پروگرام کرنے پر نجی ٹی وی چینل جیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میر ابراہیم الرحمان اوراینکرعائشہ بخش کو طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ فریقین پیش ہوکر بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عدالت نے تجزیہ نگارحسن نثار اورامتیاز عالم کو بھی 27 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے جب کہ  تمام افراد کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔