ہالی ووڈ سپر اسٹار سلویسٹر اسٹالون کے مرنے کی افواہیں

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2018
میں زندہ اور صحت مند ہوں برائے مہربانی میری موت کی خبروں کو نظر انداز کردیں، سلویسٹر اسٹالون کا ٹویٹ، فوٹوفائل

میں زندہ اور صحت مند ہوں برائے مہربانی میری موت کی خبروں کو نظر انداز کردیں، سلویسٹر اسٹالون کا ٹویٹ، فوٹوفائل

لاس اینجلس: امریکا سمیت دنیا بھر میں ہالی ووڈ اداکار سلویسٹر اسٹالون کے مرنے کی افواہ نے ہلچل مچادی تاہم بعد میں انہوں نے خود ہی اس قسم کی خبروں کی تردید کردی۔

71  سالہ ہالی ووڈ اداکار سلویسٹر اسٹالون کی موت کی خبرسوشل میڈیا پرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی، لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کی اچانک  موت پر حیران ہونے کے ساتھ افسوس کا اظہار بھی کررہے تھے۔ تاہم جب معاملہ حد سے بڑھ گیا تو سلویسٹر اسٹالون کو خود سامنے آکر حقیقت بتانی پڑی۔

اداکار سلویسٹر اسٹالون نے ٹویٹر پر اپنی موت کی جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی میری موت کی خبروں کو نظر انداز کردیں، میں زندہ ہوں اور صحت مند ہوں۔

بعد ازاں سلویسٹر اسٹالون کے چھوٹے بھائی  فرینک نے بھی اپنے بھائی کی موت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے یہ خبر پھیلائی ہے وہ ذہنی طور پر بیمار ہیں اور ایسے لوگوں کیلئے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون کے مداح

واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سلویسٹر اسٹالون کی موت کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہو اس سے قبل 2016 میں بھی برطانوی  میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سلویسٹرا سٹالون کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔