- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
سعودی عرب کا سائنس دانوں اور ماہرینِ صحت کے لیے مفت ویزے کا اعلان
ریاض: سعودی عرب نے غیر ملکی سائنس دانوں اور ماہرین صحت کو مفت ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کا مقصد ملک میں جدید تحقیق کی فروغ اور صحت سے متعلق جدید سہولیات سے شہریوں کو مستفید کرنا ہے۔
عرب ویب سائیٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل سعودی ہیلتھ کونسل احمد العامری نے سعودی حکومت کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دنیا بھر کے بہترین ذہنوں کو سعودی عرب میں لانے کے لیے گزشتہ ہفتے ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں سائنس دانوں اور صحت کے شعبے کے ماہرین کے لیے ’’ مفت ویزے ‘‘ کی پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی گئی جس کا آج باضابطہ اعلان کیا جارہا ہے۔
احمد العامری نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت جدید اور ترقی پسند سعودی عرب کے حصول کے لیے سائنس دانوں اور مختلف شعبوں میں ریسرچ کرنے والے محققین کے ساتھ ساتھ ماہرین صحت کو بھی مفت ویزے جاری کیے جائیں گے اور ان ماہرین کے مشوروں سے تحقیق گاہیں، جامعات اور اسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا تاکہ ترقی یافتہ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، معاشی طور پر خود مختار سعودی عرب کا خواب پورا ہوسکے۔
مفت ویزے کی سہولت سے مختلف شعبوں میں بہترین ریکارڈ کے حامل سائنس دان اور ماہرینِ صحت استفادہ کرسکیں گے، حکومت کے اس اقدام سے دنیا بھر کے ماہرین سعودی عرب میں شعبہ صحت میں کام کے لیے راغب ہوں گے، جس سے صحت کےشعبے کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور مقامی افراد کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے کے بجائے اپنے ہی ملک میں بہترین جامعات اور ریسرچ سینٹرز میسر ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔