ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی فیشن شو میں حجاب پہن کرشرکت

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2018
کئی لوگوں نے لنڈسے لوہان کو حجاب پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا؛ فوٹوانٹرنیٹ

کئی لوگوں نے لنڈسے لوہان کو حجاب پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا؛ فوٹوانٹرنیٹ

نامور ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی لندن کے فیشن شو میں حجاب پہن کر شرکت کرنے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

اداکارہ لنڈسے لوہان ایک بار پھر حجاب پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہان نے لندن موڈیسٹ فیشن ویک میں حجاب پہن کر شرکت کی۔ ان کی حجاب میں ملبوس تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی جب کہ کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: اداکارہ لنڈسے لوہان کا اسکارف پہننا جرم

فیشن ویک میں حجاب پہن کر شرکت کرنے کے حوالے سے لنڈسے لوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیشن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مکمل لباس نہ پہنیں یا بغیر لباس کے گھومیں۔ فیشن بہت خوبصورت ہوسکتا ہے اگر اس کے پیچھے مضبوط خواتین ہوں۔

17 فروری کومنعقدہ لندن فیشن ویک میں دنیا بھر سے مختلف ڈیزائنرنے شرکت کی بعدازاں سوشل میڈیا پر لنڈسے لوہان کی حجاب میں ملبوس تصاویر جاری کی گئیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ کی قبول اسلام سے متعلق  قیاس آرائیاں

واضح رہے کہ قبل ازیں 2016ء میں بھی لنڈسے لوہان نے شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی کا دورہ کیا تھا جہاں حجاب پہن کر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی تھی جس کے بعد لنڈسے لوہان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔