- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
چیرمین نیب کا وزیرمملکت سائرہ افضل کے خلاف کرپشن تحقیقات کا حکم
اسلام آباد: نیب بورڈ نے وزیرمملکت ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اہم شخصیات کے خلاف بدعنوانی اور دیگر الزامات کے تحت ریفرنسز دائر کرنے اور تفتیش کی منظور دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ خادم پنجاب روڈ پروگرام اور میٹروبس میں کرپشن کی تحقیقات شروع
اجلاس میں سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی سمیت دیگر کیخلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، دیگر ملزمان میں سابق چیئرمین ریلوے سعید الظفر،میجر جنرل ریٹائرڈحامد حسن بٹ، اقبال صمد خان،خورشیداحمد،اختر علی بیگ، عبدالغفار،رمضان شیخ، پرویز لطیف قریشی،ملائشین کمپنی کے ڈائریکٹرداتو محمد کاسا اور دیگربھی شامل ہیں۔ ملزمان پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو دو ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
اجلاس میں سابق چیئرمین واپڈاطارق حمید،انور خالد،محمد مشتاق،امتیاز انجم و دیگر کیخلاف الگ ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ملزمان نے رینٹل پاور پراجیکٹ کا جنرل الیکٹرک کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکہ دیا جب کہ وزیرمملکت ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑاور صدر پی ایم ڈی سی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ سائرہ تارڑ پر 12میڈیکل کالجوں کے الحاق میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اسی طرح سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال،خالد مرزا،جاوید جہانگیرو دیگر کیخلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔ نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تجارتی پلاٹوں کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر کے ملکی خزانے کو494ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔