جرمنی میں ملک بدری کے خوف سے پاکستانی نوجوان عمارت سے کود گیا

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2018
پاکستانی نوجوان دوسری منزل میں واقع کمرے کی کھڑکی  سے کودنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا، پولیس : فوٹو : اے ایف پی

پاکستانی نوجوان دوسری منزل میں واقع کمرے کی کھڑکی سے کودنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا، پولیس : فوٹو : اے ایف پی

برلن: جرمن صوبے ہیسے میں پناہ گزینوں کے مرکز میں رہائش پذیر پاکستانی نوجوان پولیس کو دیکھ کر دوسری منزل سے کود کر شدید زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ایک پاکستانی نوجوان نے ملک بدری کے خوف سے پولیس سے بچنے کے لئے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ صوبہ ہیسے کے شہر روسلہائم میں تارکین وطن کی رہائش گاہ میں پیش آیا جب اہلکار ایک پاکستانی پناہ گزین کی تلاش کررہی تھی، عمارت کی دوسری منزل سے کودنے والا شخص پولیس کو مطلوب نہیں تھا لیکن پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر اسے شبہ ہوا کہ اسے گرفتار کرکے ملک بدر کردیا جائے گا اس خوف سے وہ دوسری منزل پر واقع اپنے کمرے کی کھڑکی سے نیچے کود گیا۔ دوسری منزل سے کودنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے دوسرے پاکستانی تارک وطن کو روسلہائیم ہی میں قائم پناہ گزینوں کے ایک مرکز سے گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔