میامی ٹینس؛ اعصام الحق اور جولین راجر نے مینز ڈبل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 31 مارچ 2013
فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین راجر نے پولینڈ کی جوڑی کو  4-6 اور 1-6 سے شکست دی۔  فوٹو: اے ایف پی/فائل

فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین راجر نے پولینڈ کی جوڑی کو 4-6 اور 1-6 سے شکست دی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

میامی: میامی ٹینس میں مینز ڈبل کے فائنل میں فتح حاصل کرکے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے ماریوز فریسٹنبرگ اور مارسن میٹکوسکی پر مشتمل پولینڈ کی جوڑی کو شکست دی۔ فائنل میں اعصام الحق اور جین جولین راجر نے پہلے سیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4-6 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں اپنے حریف کو 1-6 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ رواں سال کا دوسرا فائنل تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں نے رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں اعصام الحق اور جولین راجر نے مارسیل گرانونلز اور مارک لوپیز کو 3-6 اور 2-6 سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔