ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے بد ترین صدر قرار

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2018
اخبار نیو یارک ٹائمز نے بہترین اور بدترین امریکی صدور پر سروے کرایا  ۔ فوٹو: فائل

اخبار نیو یارک ٹائمز نے بہترین اور بدترین امریکی صدور پر سروے کرایا ۔ فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا گیا ہے۔

اخبار نیو یارک ٹائمز نے بہترین اور بدترین امریکی صدور پر سروے کرایا جس کے مطابق ابراہم لنکن ملک کے بہترین اور ڈونلڈ ٹرمپ بدترین صدر ہیں جب کہ سابق صدر باراک اوباما 10 بہترین صدور میں جگہ بناسکے۔ نتائج کے مطابق ابراہم لنکن بدستور پہلی، جارج واشنگٹن دوسری اور روز ویلٹ تیسری پوزیشن پر رہے  باراک اوباما نے 10 درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹرمپ کو پھر شرمندگی کا سامنا

ہر 4 سال بعد ہونے والے اس سروے میں لوگوں نے کھل کر اپنی پسندیدگی کااظہار کیا، سروے میں امریکن پولیٹیکل سائنس ایسوسی ایشن کے سابق صدور اور سیاست پر گرفت رکھنے والے نامور افراد نے حصہ لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔