گلشن اقبال میں بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر آگئے، جلاؤ گھیراؤ نعرے بازی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 31 مارچ 2013
 کراچی کے عوامی نمائندوں نے ٹھوس اقدام نہیں کیا، کے ای ایس سی نے ہر شخص کو یو پی ایس، جنریٹر اور ایمرجنسی لائٹوں کے چکر میں لگادیا ہے، شہری فوٹو: فائل

کراچی کے عوامی نمائندوں نے ٹھوس اقدام نہیں کیا، کے ای ایس سی نے ہر شخص کو یو پی ایس، جنریٹر اور ایمرجنسی لائٹوں کے چکر میں لگادیا ہے، شہری فوٹو: فائل

کراچی: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے،شہر میں کے ای ایس سی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

گلشن اقبال کے علاقے عیسیٰ نگری اور حسن اسکوائر کے قریب مشتعل افراد نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو نذر آتش کیا اور کے ای ایس سی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ شہریوں کو غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے، تفصیلات کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ہفتہ کو گلشن اقبال کے علاقے عیسیٰ نگری اور حسن اسکوائر کے قریب بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بلبلائے ہوئے علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو نذرآتش کر کے ٹریفک معطل کردیا اور کے ای ایس سی کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

دن میں تین بار 2 ، 2 گھنٹے اور ڈھائی ڈھائی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں،گلزار ہجری اسکیم 33 کے مکینوں کا کہنا ہے کہ رات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شاہد شفیق نے نسیمہ لبانو ذیادتی کیس میں وکیل صفائی محمد جیوانی کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔