- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
شاہ رخ خان روبوٹ ’صوفیہ‘کے بھی پسندیدہ اداکار
ممبئی: سعودی شہریت یافتہ روبوٹ صوفیہ نے بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو پسندیدہ اداکار قرار دے دیا۔
بالی ووڈ میں ویسے تو سب ہی خانز کا راج ہے لیکن بات اگر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ہو تو اُن کا اداکاری میں کوئی ثانی نہیں۔ شاہ رخ نے اپنی منفرد اداکاری اور دل موہ لینے والے انداز سے دنیا بھر میں موجود مداحوں پر ایسا سحر طاری کیا ہوا ہے کہ ہر کسی کی پسندیدہ شخصیت شاہ رخ ہیں لیکن مداح تو مداح اب تو روبوٹ نے بھی کنگ خان کو پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک تقریب میں سعودی عرب کی شہریت رکھنے والی صوفیہ نامی روبوٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور دلچسپ انداز سے مختلف سوالات کے جوابات دے کر وہاں موجود تمام ہی حاظرین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک بن گیا
جب صوفیہ سے پسندیدہ اداکار کا پوچھا گیا تو انہوں نے حاضرین کی پلک جھپکے بغیر جھٹ سے جواب دیا کہ اُن کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان ہیں۔ صوفیہ کے برق رفتار جواب نے وہاں موجود شرکاء کو تو اپنی ذہانت سے متاثر کیا لیکن شاہ رخ خان کے دل کو صوفیہ ایسا بھائی کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ان کی تعریف کردی۔
Public declaration of love for a ‘lady’ who has come to my country, India. U Simulate me, every bit and byte of u, Sophia. https://t.co/HxAhTORpHD
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 20, 2018
شاہ رخ خان نے کہا کہ عوام نے بھارت آنے والی خاتون سے محبت کا اظہار کیا ہے جب کہ تم نے اپنے ہر بائٹ اور پرزے سے مجھے خود مصنوعی ثابت کردیا۔
واضح رہے کہ سعودی نژاد روبوٹ صوفیہ کو ہانگ کانگ کی کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تخلیق کرکے اتنا ذہین بنادیا ہے کہ وہ چہرے کے 62 سے زائد تاثرات کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔