عرب دنیا میں لبنانی سب سے طویل العمر ہیں، ورلڈ بینک

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2018
ورلڈ بینک نے عرب ممالک میں اوسط عمر سے متعلق ڈیٹا مرتب کیا ہے فوٹو: فائل

ورلڈ بینک نے عرب ممالک میں اوسط عمر سے متعلق ڈیٹا مرتب کیا ہے فوٹو: فائل

 واشنگٹن: ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام عرب ممالک میں لبنان کے شہری سب سے طویل عمر پاتے ہیں۔

عالمی بینک نے عرب ممالک کے عوام کی اوسط عمر کے حوالے سے ایک ڈیٹا جمع کیا ہے جس میں مرد اور عورت کی پیدائش سے لے کر موت تک کے عرصے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

جمع شدہ ڈیٹا کے مطابق طویل عمر پانے والے عرب ممالک کی فہرست میں لبنان سرفہرست ہے جہاں عوام کی اوسط عمر 79 سال ہے جب کہ 78 سال کے ساتھ قطر دوسرے نمبر پر ہے۔

متحدہ عرب امارات،اومان اور بحرین میں لوگوں کی اوسط عمر 77 سال ہے، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر مراکش اور الجیریا کے ممالک ہیں جہاں لوگوں کی اوسط زندگی  76 سال تک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چھ عرب ممالک جہاں آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں

اسی طرح پانچویں نمبر پر سعودی عرب، تیونس اور کویت ہیں جہاں لوگ 75 سال جیتے ہیں۔ چھٹے نمبر پر اردن ہے جہاں کے لوگوں کی اوسط عمر 74 سال جب کہ 72 سال کے ساتھ لیبیا کا ساتواں نمبر ہے۔

آٹھویں نمبر پر موجود مصر کے شہری 71 سال تک زندہ رہتے ہیں جب کہ شامی اور عراقی شہری 70 سال کی زندگی پاتے ہیں اسی طرح سوڈان میں لوگوں کی اوسط عمر 64 سال تک ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔