سیاسی جماعتوں کے240امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

اسٹاف رپورٹر  اتوار 31 مارچ 2013
 جماعت اسلامی اور اے این پی کے نمائندوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،پی پی نے قومی کی7 نشستوں پر کاغذات جمع کرائے. فوٹو: فائل

جماعت اسلامی اور اے این پی کے نمائندوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،پی پی نے قومی کی7 نشستوں پر کاغذات جمع کرائے. فوٹو: فائل

کراچی:  عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اتوار کو آخری روز ہے جبکہ ہفتے کو جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اور سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری ،تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ، جے یوپی کے شاہ اویس نورانی، پیپلزپارٹی کے امیدوار شاہ جہاں بلوچ، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما کامران ٹیسوری ،آزاد امیدوارڈاکٹر فوزیہ صدیقی سمیت دیگر240 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی جانب سے سٹی کورٹ میں گہماگہمی دیکھی گئی اورمختلف امیدواروں کے ساتھ آنے والے حامی اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے، تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اور سٹی کورٹ میں قائم ریٹرننگ افسران کے سامنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے والوں میں جماعت اسلامی ،،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ،سنی تحریک او ر پی ٹی آئی ،جے یوپی مہاجر قومی موومنٹ ،سنی تحریک ،مسلم لیگ ن، مسلم لیگ فنکشنل سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں۔

اس موقع پر امیدواروں کے حامیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جوکہ اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے، ہفتے کو بھی سٹی کورٹ میں گہما گہمی نظر آئی،اب تک1300 سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں،سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آزاد امید وار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشستوں این اے240 پر محمد غیاض ، این اے 241 پر ظفر احمد غوری ، این اے 243 پر محمد شمیم صدیقی ، این اے245 پر نعیم الدین ، این اے246 پر محمد شعیب،248 پر محمد علی ، این اے 249 پر محمد دلاور این اے 250 پر فیصل سبزواری ، این اے256 پر سید احمد نظام نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم کے40 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے این اے 248 سے شاہ جہاں بلوچ، این اے243 پر عباس حیدر عابدی ،این اے 248 پر بشیر خان 252 پر شیر باز خان ، این اے 248پر ماسٹر خورشید میمن، این اے 251 پر ذوالفقار قائم خانی، 256 پر سید منظور عباس اور احمد وسیم علوی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کے26 امیدوراوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں فہیم بلوچ پی ایس 110، سنعیہ بلوچ پی ایس 109، جاوید ناگوری پی ایس 108، ستار سوریہ پی ایس 108، حسن مارشل پی ایس 110، عدنان بلوچ پی ایس 111وغیرہ شامل ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے حلقہ این اے 253 کے لیے صوبہ خان،254 پر نوید انور ڈھلو،245 پر اسلم خٹک اور این اے 243 پر ریاض خان ۔

جبکہ سندھ اسمبلی کی نشستوں کے لیے11 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،جماعت اسلامی کی جانب سے این اے 250 پر نعمت اللہ خان ،راجہ عارف سلطان ،241 پر حافظ محمد برک،252 سے محمد حسین محمد جنید،253 سے اسداللہ بھٹو ، محمد اسامہ رضی 256پر محمد خالد خان، اسامہ رضی ،محمد یونس بارائی، 245 پرحافظ نعیم الرحمن،243 سے محمد یوسف نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اسی طرح سندھ اسمبلی کی نشستوں پر 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں میں این اے 240 پر اکبر احمد سید کامران درویش،245 پر محمد خان آفریدی 246 پر عبدالرؤ ف خان 258 پر سید حنیف شاہ شامل ہیں۔

صوبائی نشستوں کے لیے پی ایس 93 سے بشیر جان سمیت دیگر حلقوں پر 8 امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کے لیے این اے 239 پر سبحان علی ساحل ،این اے 241 سہیل خان،252 سید علی حید زیدی ،253 پر ارسلان تاج ،256 پر احمد گلزار ،250 پر ڈاکٹر عارف علوی شامل ہیں،صوبائی اسمبلی کے لیے 10 امیدواورں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،جمعیت علما پاکستان کی جانب سے این اے 249 پر شاہ محمداویس نورانی ،این اے 241 پر مولانا محمد فیصل ،254 پر رجب علی ،256 پر اویس صدیقی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جمعیت علما اسلام کی جانب سے مولانا غیاث نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اسی طرح سنی تحریک کے ایک امیدوار کی جانب سے حلقہ این اے 255 پر جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے حلقہ 254 پر وسیم احمد اور پی ایس 124پر محمد شہزاد 122 پر رانی بیگم ،123 پر عرفان خان ،115 پر سید عبدالسبحان خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،مسلم لیگ فنکشنل کے کامران ٹیسوری نے این اے250 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ن لیگ کے امیدوار میاں الیاس رشید نے پی ایس 124 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو )کے امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔