- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
کراچی میں قومی اسمبلی کا حلقہ 250 اہمیت اختیار کر گیا
کراچی: کراچی میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 250 اہمیت اختیار کرگیا،جہاں انتخابات میں اہم شخصیات مد مقابل ہوں گی۔
اس حلقے پر سابق صدر پرویز مشرف، کراچی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی،سید حنیف شاہ،کامران ٹیسوری اور دیگر امیدوار عام انتخابات میں آمنے سامنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے250 پر مختلف شخصیات جن میں سابق صدر پرویز مشرف، سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار ، عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یار خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے سید حنیف اور مسلم لیگ فنکشنل کے کامران ٹیسوری سمیت دیگر مد مقابل ہونگے،اس حلقے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے ابھی تک کسی امیدوار کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
تاہم راشد ربانی کو ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے جو کہ آج ( اتوار) کو کاغزات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں2008میں این اے 250 پر ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو شکست دی تھی لیکن 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں مرزا اختیار بیگ سینیٹ کی ڈاکٹر عبدالحفیظ کی جانب سے خالی کی جانے والی نشست پر سینٹر بننے کا امکان ہے۔
الیکشن 2013میں اس حلقے پر اہم شخصیات کے درمیان مقابلہ ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حلقے کی نئی حد بندی بھی کردی گئی ہے، سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس حلقے میں انتخابی معرکہ دلچسپ ہوگا اور کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔