لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 21 فروری 2018
 دہشت گردوں کو مغلپورہ سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا . فوٹو: فائل

دہشت گردوں کو مغلپورہ سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا . فوٹو: فائل

 لاہور: سی ٹی ڈی نے لاہور میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) نے 3 دہشت گردوں شعیب الرحمان، عبدالرحمان اور عامر سلیم کو گرفتار کرکے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو مغل پورہ سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا اور ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔