قومی کی 20 اور صوبائی کی 42 نشستوں پر انتخاب لڑینگے،محنتی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 31 مارچ 2013
 جماعت اسلامی کا سابق ووٹ بینک بحال کرنیکی کوشش کرینگے،امیر جماعت سندھ . فوٹو : این این آئی

جماعت اسلامی کا سابق ووٹ بینک بحال کرنیکی کوشش کرینگے،امیر جماعت سندھ . فوٹو : این این آئی

کراچی: سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کراچی کی رونقوں کو بحال کرنے میدان میں اترا ہوں۔

جماعت اسلامی صرف دعوے نہیں کرتی بلکہ خدمت کی مثالیں قائم کرتی ہے، ناظم کراچی کی حیثیت سے عوام کو سہولیات پہچانے کے لیے میگا منصوبوں پر عمل کیا، یہ بات انھوں نے سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی سے قومی اسمبلی کی 20 نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی 42 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لے گی، یہ بات انھوں نے سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کا سابقہ ووٹ بینک بحال کرنے کی کوشش کریں گے، سیاسی اتحاد کے تحت انتخابات میں حصہ لیں گے اور کراچی سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔