پشاور میں پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

ویب ڈیسک  بدھ 21 فروری 2018
پولیس کی فائرنگ پر دہشت گرد 2 استعمال شدہ دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، فوٹو: فائل

پولیس کی فائرنگ پر دہشت گرد 2 استعمال شدہ دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، فوٹو: فائل

پشاور: پولیس نے پی اے ایف پولیس پوسٹ کینال روڈ پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے ایف پولیس پوسٹ کینال روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار دہشت گرد پولیس پر دستی بم حملے کے ارادے سے آئے تاہم پولیس کی فائرنگ پر دہشت گرد 2 استعمال شدہ دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔