سونے کی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر 56 ہزار 350روپے رہ گئی

بزنس ڈیسک  بدھ 21 فروری 2018
سونے کی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر 56 ہزار 350روپے رہ گئی فوٹو: فائل

سونے کی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر 56 ہزار 350روپے رہ گئی فوٹو: فائل

 کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کی کمی سے 1339 ڈالر ہونے پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور171 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں تولہ سونے کی قیمت 56ہزار 350 اور دس گرام  48ہزار 300 روپے ہوگئی، اسی طرح چاندی کی تولہ قیمت بھی 10 روپے کی کمی سے 810 اور دس گرام 8.57 روپے گھٹ کر 685.71 روپے ہو گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔