سابق ایم این اے کشمالہ طارق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت مقرر

ثاقب بشیر  بدھ 21 فروری 2018
اس سے قبل جسٹس(ر)یاسمین عباسی محتسب کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں؛ فوٹوفائل

اس سے قبل جسٹس(ر)یاسمین عباسی محتسب کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں؛ فوٹوفائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق ممبر قومی اسمبلی کشمالہ طارق کووفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت مقرر کردیا۔

کشمالہ طارق کی تقرری کا دورانیہ حلف اٹھانے کے بعد 4 سال ہوگا، آئندہ چند روز میں حلف اٹھانے کے بعد وہ چارج سنبھال لیں گی۔وفاقی حکومت نے یہ تقرری لاہورہائیکورٹ کی جانب سے تقرری کے حوالے سے جواب طلب کرنے پر کی ہے کیونکہ یاسمین عباسی گزشتہ ایک سال سے بغیر مدت ملازمت کی توسیع کے کام کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس(ر)یاسمین عباسی محتسب کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔