فارن ریمیٹنس کی حد 10 ملین روپے سالانہ تک مقرر کی جائے، اسٹیٹ بینک کی تجویز

شہباز رانا  بدھ 21 فروری 2018
فارن ریمیٹنس کی حد 10 ملین روپے سالانہ تک مقرر کی جائے، اسٹیٹ بینک کی تجویز
، فوٹو: فائل

فارن ریمیٹنس کی حد 10 ملین روپے سالانہ تک مقرر کی جائے، اسٹیٹ بینک کی تجویز ، فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  اسٹیٹ بینک نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ فارن ریمیٹنس کی حد 10 ملین روپے سالانہ تک مقرر کی جائے اور صرف 10 ملین روپے سے زیادہ کی ریمیٹنس کو ہی ٹیکس چھوٹ دی جائے۔

مرکزی بینک نے یہ تجویز منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پیش کی اور کہا کہ فارن کرنسی اکاؤنٹس (پروٹیکشن) آرڈیننس 2001 کی جگہ ترمیمی ایکٹ متعارف کرایا جائے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ فارن ریمیٹنس کے ذرائع پوچھنے کی پابندی اور ان پر ٹیکس نہ لگانے کے قانون کو بھی ختم کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔