نریندر مودی نے امریکی وفد کو ملاقات کیلئے رشوت د ی : کانگریس کا الزام

آن لائن  اتوار 31 مارچ 2013
پارٹی نے نریندر مودی سے استعفیٰ دینے اور اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے. فوٹو : فائل

پارٹی نے نریندر مودی سے استعفیٰ دینے اور اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے. فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارت میں کانگریس پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ گجرات کے وزیراعلی نریندر مودی سے ملاقات کیلیے آنے والے امریکی وفد کو اس مقصد کیلیے رشوت دی گئی تھی۔

پارٹی نے نریندر مودی سے استعفیٰ دینے اور اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، دو روز قبل ہی امریکی کانگریس کے3 ارکان پر مشتمل ایک وفد نے نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ان کی حکومت کی تعریف کی تھی اور انھیں امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔