گوجرخان میں بس سے گر کر طالبعلم ہلاک، مشتعل طلبہ نے بسیں جلادیں

ویب ڈیسک  بدھ 21 فروری 2018
مشتعل طلبہ نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور جانےوالی ٹریفک بلاک کردی؛ فوٹوفائل

مشتعل طلبہ نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور جانےوالی ٹریفک بلاک کردی؛ فوٹوفائل

راولپنڈی: گوجر خان میں طالبعلم چلتی بس سے گر کر جاں بحق ہوگیا جس کے باعث مشتعل طلبہ نے احتجاجاً دو بسوں کو آگ لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجر خان میں فرسٹ ایئر کا طالبعلم آفاق چلتی بس سے گر کر جاں بحق ہوگیا جس پر مشتعل طلبا نے دو بسوں کو آگ لگاکر احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کردی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ طالبعلم بس میں سوار ہوا تو ڈرائیور نے بس فوراً بھگادی جس کے باعث طالبعلم توازن برقرار نہ رکھ سکا اور چلتی بس سے گرکرموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بس کی ٹکر سے طلب علم جاں بحق  

طالبعلم کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد مشتعل طلبہ نے احتجاجاً دو بسوں کو آگ لگاکر لاہور جانے والی روڈ بلاک کردی۔ اس کے علاوہ اسپتال میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے۔ جی ٹی روڈ دونوں جانب سے بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ گوجر خان پولیس، ٹریفک پولیس اور ہائی وے پولیس موقع سے غائب ہے جس کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے اور مسافر ٹریفک میں پھنس گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نے دانستہ طور پر طالبعلم کو مارڈالااور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔