مریم نواز نے لاہور میں ریڑھی سے حلوہ پوری کھائی، ہزار روپے انعام بھی دیا

ویب ڈیسک  بدھ 21 فروری 2018
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے لاہورکے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا: فوٹو: ایکسپریس نیوز

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے لاہورکے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا: فوٹو: ایکسپریس نیوز

 لاہور: سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے عوامی انداز اپناتے ہوئے ریڑھی پرحلوہ پوری کھائی اور ریڑھی والے کو ایک ہزار روپے کا انعام بھی دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے لاہورکے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا جہاں وہ عوام میں گھل مل گئیں۔ سابق وزیراعظم کی بیٹی کی گاڑی کودیکھ کرلیگی کارکن جمع ہوئے اورنعرے بازی بھی کی۔

مریم نوازنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، چلتے پھرتے بھوک لگی توسگیاں پل کے قریب ریڑھی سے حلوہ پوری بھی کھائی، ریڑھی والا پیسے لینے سے انکارکرتارہا پرمریم نے زبردستی ایک ہزارکا نوٹ تھمایا اورشکریہ بھی ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔