سپریم کورٹ نے پروموشن کیس میں پولیس افسران کی اپیلیں مسترد کردیں

ویب ڈیسک  بدھ 21 فروری 2018
آئی جی پنجاب نے عدالتی فیصلوں سے ترقی پانے والے افسران کو بھی ڈی موٹ کر دیا تھا: فوٹو: فائل

آئی جی پنجاب نے عدالتی فیصلوں سے ترقی پانے والے افسران کو بھی ڈی موٹ کر دیا تھا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے لارجربینچ نے پروموشن کیس میں پولیس افسران کی اپیلیں مسترد کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے پولیس پروموشن کیس کی سماعت کی۔  سماعت کے دوران پولیس کے وکیل نے کہا کہ عدالت پہلے بھی ریٹائرڈ افسران کی پروموشن کو اپنے فیصلے سے تحفظ دے چکی، اب عدالتی فیصلوں سے ترقی پانے والوں کو بھی تحفظ دیا جائے، جس پرچیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ چاہتے ہیں انہیں ریٹائرڈ ہونے کا آپشن دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کو ترقیاں ملیں، چیف جسٹس

عدالت نے مختصرفیصلہ دیکر پولیس افسران کی اپیلیں مسترد کردیں جب کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ اس سے قبل آئی جی پنجاب نے عدالتی فیصلوں سے ترقی پانے والے افسران کو بھی ڈی موٹ کر دیا تھا جس کے بعد آئی جی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔