جرمن خاتون کی سر عام مسلمان خاتون سے بدتمیزی، نقاب نوچ ڈالا

ویب ڈیسک  بدھ 21 فروری 2018
جرمن خاتون نے مسلمان خاتون كا نقاب كھینچ دیا،فوٹو: فائل

جرمن خاتون نے مسلمان خاتون كا نقاب كھینچ دیا،فوٹو: فائل

برلن: جرمنی میں برقعہ پوش مسلمان خاتون كو تضحیك كا نشانہ بنائے جانے كا واقعہ سامنے آگیا۔

غیر ملكی میڈیاكے مطابق برلن كے ایك تجارتی مركز میں 28سالہ مقامی خاتون نے 54سالہ مسلم خاتون كا نقاب كھینچ كر توہین آمیز زبان استعمال كی،خاتون نے اسی پر اكتفا نہیں كیا بلكہ تجارتی مركز كے باہر بھی مسلم خاتون كا تعاقب كیا  اورغیر ملكیوں كے خلاف گندی زبان استعمال كرتی رہیں۔ آخر میں پولیس نے اسے گرفتار كركے مسلم خاتون كو اس كی اذیت سے نجات دلائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کینیڈا میں حملہ آور نے مسلم لڑکی کا حجاب کھینچ کر قینچی سے کاٹ ڈالا

جرمن پارلیمنٹ نے گزشتہ سال حكومتی تجویز پر اسكولوں ، عدالتوں اور دیگر اداروں میں برقع كے استعمال پر پابندی عائد كردی تھی۔ دریں اثنادائیں بازو كی انتہا پسند جماعتیں پورے ملك میں ہر جگہ برقع كے استعمال پر مكمل پابندی كا مطالبہ كررہی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔